kohsar adart

گلیات کےدو طالب علم بھائی راولپنڈی میں فائرنگ سے زخمی

گلیات کے علاقےجندرباڑی کے رہائشی اورراولپنڈی میں مقیم سرسید سکول اینڈ کالج کے طالبعلم ملک زوہیب اعوان اور ملک شاہ زیب اعوان کو تلخ کلامی کے بعد سکول کے طالب علم موسٰی اور نبیل نے فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا،جسے فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سرسید سکول اینڈ کالج کے مین گیٹ  پرچھٹی کے وقت راستہ روگ کر پہلے ملزماننے دونوں بھائیوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا  اورملک شاہ زیب اعوان کی ٹانگ میں گولی مار کر اسےشدید زخمی کیا۔

پولیس نے ملزمان موسٰی اور نبیل کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزمان کے خلاف تھانہ وارث خان میں دفعہ 324.149.148 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئ ہے۔ ذرائع کے مطابق ملک زوہیب اعوان سپریم کورٹ أف پاکستان کے ملازم ملک گلفراز اعوان کے فرزند ہیں۔

عوامی حلقوں نے واقعے پر دکھ اور تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں ایسے واقعات کے سدباب کے لیے  فوری کارروائی کی ضرورت ہے۔ درس گاہوں مین منشیات اور اسلحے کی موجودگی لحمہ فکریہ ہے۔

Two student brothers of Galiyat injured in firing in Rawalpindi,گلیات کےدو طالب علم بھائی راولپنڈی میں فائرنگ سے زخمی
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More