گلیات،پہاڑوں پر لگی آگ سے محمد طارق کا مکان جل کر خاکستر
گلیات کے تھانہ بگنوتر کی حدود نملی میرا ویلج کونسل 1 میں نامعلوم افراد کی طرف سے پہاڑوں پر لگائی جانے والی آگ نے محمد طارق نامی شخص کے مکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ لگنے سے پورا مکان سامان سمیت جل کر خاکستر ہو گیا
جس سے غریب شخص کا لاکھوں روپے کا نقصان ہو گیا۔ گھر کے مکین سردی کے موسم میں پہاڑوں سے شہر میں عارضی منتقل ہوئے تھے۔ مکان غیر آباد ہونے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ادھر یوسی نتھیا گلی کے گاؤں کنڈلا میں بھی ایک غریب شخص کی سردی کے لیے اکٹھی کی گئی لکڑیاں بھی اسی طرح آگ کی زد میں آ کر جل گئی تھیں۔۔
گلیات میں ائے روز شرپسند عناصر کی طرف سے پہاڑوں پر آگ لگانے کا سلسلہ جاری ہے جس سے ہر سال کروڑوں روپے مالیت کے درخت اور پودے جل جاتے ہیں اور ہر سال قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوتا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ جنگلی حیات کے مسکن بھی جل جاتے ہیں اور ساتھ ہی زیادہ ترجنگلی حیات اور قیمتی جڑی بوٹیاں بھی جل جاتی ہیں۔