top header add
kohsar adart

گرمی اور لوڈشیڈنگ کے ستائے سیاحوں نے مری کا رخ کرلیا

اسلام آباد: ملک بھرسے گرمی اور لوڈشیڈنگ کے ستائے سیاحوں نے سیاحتی مقام ملکہ کوہسارمری کا رخ کرلیا، تفریحی مقامات کی رونقیں عروج پرپہنچ گئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گرمی اور لوڈشیڈنگ کے ستائے سیاحوں نے ملکہ کوہسارمری میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں،سیاح بارش کےدلفریب موسم اورحسین نظاروں سے بھرپور لطف اندوہو رہے ہیں۔

سیاح دن بھردیگرتفریحی مقامات پر گزارنے کے بعد شام ڈھلتے ہی مال روڈ پر پہنچ جاتے ہیں جس سے مال روڈ کی رونقیں عروج پر ہیں۔

کشمیر پوائنٹ، پنڈی پوائنٹ، بھوربن ، پتریاٹہ، ایوبیہ اورنتھیاگلی کے تفریحی مقامات پربھی سیاحوں کے میلے لگے ہیں۔

ملکہ کوہساراورگلیات کی وادیوں کومکمل طورپر کالی گھٹاؤں نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔

سیاح مال روڈ کی سیراورچہل قدمی کے دوران کافی ، آئس کریم اورمزیدارکھانوں سے خوب لطف اندوزہورہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More