top header add
kohsar adart

کے پی میں سرکاری جامعات کے ڈیپوٹیشن پر تعینات ملازمین واپس

 

خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں ڈیپوٹیشن پر تعینات تمام ملازمین  کو واپس طلب کر لیاگیا ہے اور آئندہ ڈیپوٹیشن پر تعیناتی کا سلسلہ ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا نے اس حوالے سے تمام یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کو مراسلہ لکھ دیاہے۔

مراسلےمیں کہا گیا ہے کہ ڈیپوٹیشن پر جانے والے تمام ملازموں کو واپس طلب کر لیاگیا، مراسلے کے مطابق یونیورسٹیوں کے ملازم قواعد و ضوابط کے مطابق ڈیپوٹیشن پر دوسرے محکموں میں نہیں جاسکتے۔

مراسلہ میں مزید کہا گیا کہ یونیورسٹیوں کے ملازم بڑی تعداد میں ڈیپوٹیشن پر دوسرے محکموں میں کام کر رہے ہیں، مزید ہدایت کی گئی ہے کہ ڈیپوٹیشن پر دیگر اداروں میں بھیجے  جانے والے تمام یونیورسٹی ملازمین کو واپس بلایا جائے، مستقبل میں کسی ملازم کو دوسرے ادارے میں ڈیپوٹیشن پر جانے کی اجازت نہ دی جائے.

Employees posted on deputation of government universities in KP returned,کے پی میں سرکاری جامعات کے ڈیپوٹیشن پر تعینات ملازمین واپس
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More