top header add
kohsar adart

کچے کے ڈاکووں کا نیشنل ہائی وے پر گڈز ٹرانسپورٹرز پر حملہ

کچے کے ڈاکووں کا نیشنل ہائی وے پر گڈز ٹرانسپورٹرز پر حملہ
کچے کے ڈاکووں نے ایک بار پھر نیشنل ہائی وے پر گڈز ٹرانسپورٹرز پر حملہ کردیا ۔

گڈز کیریئر ایسوسی ایشن کراچی کے جوائنٹ سیکریٹری رانا طارق شعیب کا کہنا ہے کہ ڈاکووں نے ٹرکس پر فائرنگ کی ، ڈاکووں کی فائرنگ سے ڈرائیور شدید زخمی ہوا جو دوران علاج دم توڑ گیا۔

رانا طارق شعیب نے بتایا کہ ڈاکو ایک ٹرک ڈرائیور کو اغواء کرکے بھی لے گئے جبکہ ڈاکووں کی فائرنگ سے ٹرکس اور سامان کو شدید نقصان پہنچا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسے حالات میں کیسے گاڑیاں چلائیں کیونکہ ڈرائیور بھی گھبرا رہے ہیں، ایسے واقعات میں کسی شخصیات کا ہاتھ لگتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکو وارداتیں کرنے سے بعض نہیں آرہے ہیں ایسے واقعات کی روک تھام حکومت کا کام ہے اگر ایسے واقعات ہوتے رہے تو کراچی پورٹ پر ویرانی چھا جائے گی۔

رانا طارق شعیب نے کہا کہ ڈاکووں سے سختی سے نمٹنا ہوگا کیونکہ ٹرانسپورٹرز سندھ میں گاڑیاں چلانے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈرائیور حضرات پر ترس کھائیں اور ٹرانسپورٹرز کو مافیا سے بچائیں ڈاکووں کی پشت پناہی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے ساتھ ہی ڈرائیورز کو بازیاب کروایا جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More