top header add
kohsar adart

کٹوتیوں کےخلاف خیبرپختونخوا کےسرکاری ملازمین کااحتجاج

نگران حکومت کی طرف سے اصلاحات کے نام پر پنشن کٹوتی اور لیوانکیشمنٹ کٹوتی کے خلاف خیبر پختونخواہ پروفیسرز، لیکچرز اینڈ لائیبریرینز ایسوسی ایشن (کپلا) کی مرکزی قیادت اور آل ایمپلائیز کوآرڈینیشن کونسل کی مشترکہ کال پر پورے صوبے میں ملازمین نے شدید احتجاج اور مظاہرے کئے۔

ایبٹ آباد میں گورنمنٹ کالج نمبر 1 ایبٹ آباد سے ایک بڑی احتجاجی ریلی خیبر پختونخوا پروفیسرز،لیکچرز اینڈ لائیبرینز ایسوسی ایشن (کپلا) اور دوسری ملازمین تنظیموں کی سرکردگی میں گورنمنٹ ہائی اسکول نمبر 3 پہنچی اور وہاں سے تمام ملازمین نے پریس کلب تک مارچ کیا اور حکومت کے پنشن کٹوتی کے فیصلے کے خلاف شدید احتجاج کیا۔

مقررین نے حکومت کے اس فیصلے کو انتہائی ظالمانہ قرار دیا اور حکومت کو خبردار کیا کہ وہ فی الفور اس فیصلے کو واپس لے اور اپنی شاہ خرچیاں کم کرے۔ انھوں نے مزید کہا کہ سرکاری ملازمین ریاست کا ایک اہم ستون ہیں اور اس کی تعمیر و ترقی میں اپنی جوانی اور خون پسینہ صرف کر کے اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

پریس کلب مانسہرہ کے باہر ملازمین کے احتجاج کے موقع پر اپٹاملک خالدگروپ ضلع مانسہرہ کے صدر احتشام،صوبائی چیئرمین بشیر یوسفزئی اوردیگرنے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ آج ملازمین اپنے پرامن احتجاج کے ذریعے صوبائی حکومت سے مطالبہ کررہے ہیں کہ ملازمین کے حقوق پرڈاکہ ڈالنے کی کوشش نہ کی جائے۔پنشن اصلاحات کے نام پر ملازمین کے حقوق پرڈاکہ کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔

مظاہرین جلوس کی شکل میں گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر 4 سے نعروں کی گونج میں روانہ ہوکر سوات پریس کلب پہنچے، مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین اپٹا خیبر پختونخوا شاہ بابا، سرپرست اعلیٰ اے ٹی اے اختر علی خان، ہمایون خان، علی رحمان صدر آل کلرکس ایسو سی ایشن، ارشاد علی صدر ملگری استاذان، حافظ محمد علی صدر وحدت اساتذہ، فضل سبحان صدر پیرامیڈیکس ایسو سی ایشن، سرفراز خان صدر اے ٹی اے، فضل سبحان صدر ایریگیشن، روشن علی خان ایکٹنگ صدر اپٹا، کلاس فور صدر سید خطاب اور دیگر نے کہا کہ موجودہ نگران حکومت نے پنشن میں جو اصلاحات کی ہے وہ ہمیں ہر گز قابل قبول نہیں کیونکہ یہ غریب سرکاری ملازمین سے ان کا حق چھینا ہے جو ہم ہر گز نہیں ہونے دیں گے۔

Khyber Pakhtunkhwa government employees protest against cuts,کٹوتیوں کےخلاف خیبرپختونخوا کےسرکاری ملازمین کااحتجاج
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More