کویت: رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے اموات کی تعداد 50 ہوگئی
کویت: رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے اموات کی تعداد 50 ہوگئی
کویت کی رہائشی عمارت میں گزشتہ روز آگ لگنے کے واقعے میں اموات کی تعداد 50 ہوگئی ہے۔
کویت ستی سے کویتی حکام نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تعداد بھارتی شہریوں کی ہے۔
کویتی حکام کے مطابق ہلاک شدگان میں فلپائن کے 3 شہری بھی شامل ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق کویت میں 6 منزلہ رہائشی عمارت میں آگ گزشتہ روز لگی تھی۔