top header add
kohsar adart

کوٹلی ستیاں میں یورپی طرز کی جدید چیئر لفٹ لگانے کا منصوبہ

اسلام آباد اور مری کے نزدیک کوٹلی ستیاں کو جدید سیاحتی مرکز میں تبدیل کرنے کی تیاری شروع کر دی گئی ہے۔کوٹلی ستیاں کے تفریحی مقام پر جدید یورپی طرز کی کی چیئر لفٹ لگانے کا منصوبہ منظور کر لیا گیا ہے۔
یہ لفٹ کوٹلی ستیاں کے پہاڑی خطے پنج پیر کے مقام پر لگائی جائے گی جو کہ سیاحتی مقام کے طور پر تیزی سے ترقی کر رہا ہے اور 2024 میں لفٹ کا منصوبہ تکمیل کے مراحل مکمل کر لے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے منصوبے پر عمل درآمد کے لیے حتمی احکامات دیے جا چکے ہیں۔مذکورہ ذریعے کے مطابق ٹورازم ڈیویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب منصوبے کی اسٹڈی مکمل کرے گا جس کے لیے دو کروڑ 98 لاکھ کی رقم مختص کر دی گئی ہے ۔
اس اسٹڈی کے لیے انٹرنیشنل ٹینڈر جاری کیا جا چکا ہے جس میں بڑی یورپی کمپنیوں کو بھی دعوت دی گئی ہے جن کے تجربے سے استفادہ کیا جائے گا۔


یہ امر قابل ذکر ہے کہ کوٹلی ستیاں کا پنج پیر پہاڑی خطہ مری کی پہاڑیوں سے زیادہ بلندی پر واقع ہے اور قدرتی حسن سے مالا مال ہے۔ سیاہ چٹانوں پر مشتمل یہاں کے پہاڑ قدرتی جنگلات خوبصورت وادیوں اور ابشاروں سے بھرے ہوئے ہیں۔مذکورہ سیاحتی مقام سے منگلہ ڈیم ،آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کا سرحدی خطہ بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹڈی مکمل ہونے کے بعد چیئر لفٹ کے منصوبے کو حتمی شکل دی جائے گی ۔اسٹڈی کے لیے ہیلی کاپٹر بھی استعمال کیا جائے گا جبکہ اس حوالے سے مزید فنڈ بھی جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ خطہ پنج پیر کی بلندی 1800 میٹر ہے اور یہ سیاحوں کی نئی منزل کے طور پر بہت تیزی سے ابھر کر سامنے آئے گا۔

Project to install modern European style chair lift at Kotli Sattian کوٹلی ستیاں میں یورپی طرز کی جدید چیئر لفٹ لگانے کا منصوبہ

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More