کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کے ہاتھوں4 دہشت گردہلاک

کوئٹہ کے علاقے اغبرگ میں سی ٹی ڈی کے آپریشن کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے5 دہشت گرد مارے گئے۔ان میں سے ایک ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا۔
اس حوالے سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سی ٹی ڈی بلوچستان نے گرفتار عسکریت پسند نصیب اللہ سے تحقیقات کے دوران ملنی والی معلومات کی بنیاد پر یہ آپریشن کیا۔ نصیب اللہ نے اغبرگ میں اپنے ساتھیوں کی موجودگی کا بتایاجو شہر میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق جب پولیس ٹی ٹی پی کے ٹھکانے کو محاصرے میں لے رہی تھی تو عسکریت پسندوں نے اندھادھند فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی۔اس موقعے پر اضافی نفری طلب کی گئی اور فرار ہونے والے عسکریت پسندوں کو روکا گیا۔ کارروائی میں چار عسکریت پسند مارے گئے ۔ اس دوران گرفتار ملزم اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہو گیا، جسے بروقت ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔بیان میں بتایا گیا کہ مارے جانے والے عسکریت پسند مبینہ طور پر کچلاک میں سی ٹی ڈی اور ایگل سکواڈ کے اہلکاروں اور کچلاک بائی پاس پر ایف سی اہلکاروں کے قتل میں ملوث تھ۔
4 terrorists killed by CTD in Quetta کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کے ہاتھوں4 دہشت گردہلاک