کلڈنہ امیر معاویہ مسجد کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

کلڈنہ امیر معاویہ مسجد کا سنگ بنیاد اسٹیشن کمانڈر برگیڈئیر ذاکر اللہ نے علمائے مری ومعززین شہر کے ہمراہ رکھ دیا ۔

مولانا قاری سیف اللہ سیفی ,قاری محمد سعید عباسی ,راجہ یاسر ریاست ,ندیم اخلاص عباسی ,قاری راشد نواز عباسی ,راجہ مسعود آصف ,طاھر محمود عباسی ,قاری نوید احمد عباسی ,مفتی ظفرالاسلام سیفی ,مولانا عامر عباسی اور مولانا اصغرعلی نے خصوصی طور شرکت کی ۔
اسٹیشن کمانڈر برگیڈئیر ذاکر اللہ نے کلڈنہ مسجد کا سنگ بنیاد علمائے مری قاری سیف اللہ سیفی ودیگر اور معززین شہر ندیم اخلاص عباسی ,یاسر ریاست ,طاھر محمود عباسی ودیگر کے ہمراہ رکھ دی ,سنگ بنیاد کے موقع پر سی او کینٹ عبداللہ خان نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کلڈنہ مسجد جامع سیدنا امیر معاویہ کا رقبہ گیارہ مرلے پر مشتمل اور تین سو سے زائد نمازیوں کی گنجائش کی حامل ہوگی , مسجد جدید سہولیات سے آراستہ ہوگی
ان کا کہنا تھا کہ تین ماہ کے قلیل وقت میں مسجد منصوبہ پایہ تکمیل پہنچانا زیرغور ہے ,پرانی مسجد جائے نماز کے طور باقی رکھی جائے گی ,ان کا مزید کہنا تھا کہ نئی مسجد کے تعمیر ہونے تک عارضی جگہ بھی نماز کے لیے باقی رکھی جائےگی ۔
قاری سیف اللہ سیفی نے علمائے مری کی جانب سے اسٹیشن کمانڈر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ زیرمنصوبہ مسجد کی تعمیر خطے وعلاقے کی ضرورت ہے ۔کینٹ انتظامیہ کا یہ قدم دینی نسبت سے غیرمعمولی اور علاقہ بھر کے لیے نیک شگون ہے ,پرانی مسجد کو جائے نماز کے طور پر برقرار رکھنے کا فیصلہ بھی مستحسن ہے ,اسٹیشن کمانڈر برگیڈئیر ذاکر اللہ نے جس معاملہ فہمی کا مظاھرہ کیا بلاشبہ علاقہ بھر ان کا مشکور وممنون ہے ۔
اس موقع پر قاری محمد سعید عباسی ,سی اوکینٹ عبداللہ خان اور ندیم اخلاص عباسی نے بھی خطاب کیا ۔
سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر کثیر تعداد میں علماء ,معززین شہر اور سیاسی وسماجی شخصیات سمیت علاقہ بھر کی عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔۔۔