kohsar adart

کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے،وزیر حکومت پنجاب

کوہالہ ، یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر انٹری پوائنٹ کوہالہ کے مقام پر مقبوضہ وادی کے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیر حکومت پنجاب بلال یاسین اور ممبر صوبائی اسمبلی بلوچستان ڈاکٹر اشوک کمار نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں آزاد کشمیر کی سیاسی قیادت، پاکستانی اور کشمیری عوام، صحافی، وکلاء اور طلبا و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر حکومت پنجاب بلال یاسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کوہالہ کے مقام پرجو جذبات کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے محسوس کئے وہ پاکستان میں بیٹھ کر نہیں ہو سکتے تھے۔ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور بھارت کو اس پر قبضہ کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دیں گے۔ امیر جماعت اسلامی (مرحوم) قاضی حسین کی تجویز پر کشمیر کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے بے نظیر بھٹو کی حمایت کے بعد 1990 میں سابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے لاہور میں بھرپور انداز میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کشمیری عوام کے لیے پیغام لے کر آیا ہوں سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے پاکستانی 25 کروڑ عوام کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ آج ہم دنیا کو یہ پیغام دیتے ہیں کہ کشمیر کی آزادی تک کشمیری عوام کے ساتھ اپنی حمایت جاری رکھیں گے۔ تقریب سے ممبر اسمبلی بلوچستان اسمبلی ڈاکٹر اشوک کمار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے لئے فخر کی بات ہے کہ بلوچستان کی نمائندگی کرتے ہوئے میں کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کر رہا ہوں پاکستان کی اقلیتی برادری کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتی ہے۔ مودی کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ پاکستانی افواج اور عوام پاکستان کی پشت پر کھڑے ہیں۔ مسئلہ کشمیر پر پوری پاکستانی قوم اور سیاسی قیادت متفق ہے۔مسئلہ کشمیر پر پوری پاکستانی قوم اور سیاسی قیادت متفق ہے۔ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔پاکستان کا بچہ بچہ کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔پاکستان کی اقلیتی برادریاں بھی کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔مودی سن لے کشمیر کی آزادی تک کشمیریوں کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ تقریب سے سابق امیدوار اسمبلی راجہ ثاقب مجید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 5 فروری کا دن اہل پاکستان کی طرف سے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ہے۔ آرمی چیف کی مسئلہ کشمیر پر دو ٹوک موقف پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ہم امید کرتے ہیں کہ پاکستانی کشمیریوں کے ساتھ یہ حمایت جاری رکھیں گے۔کشمیر اور پاکستان کے لازوال رشتے کو کوئی کمزور نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی پر پاکستانی قوم کے شکر گزار ہیں۔ تقریب سے صدر مسلم کانفرنس غربی باغ (ر) میجر نصراللہ، پی ایم ایس پشاور اکیڈمی سے ڈاکٹر گوہر سعید،، امیر جماعت اسلامی ایبٹ آباد، صدر بار دھیرکوٹ، صدر پریس کلب دھیرکوٹ، راہنماجمعیت علماء اسلام و دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ امیر جماعت اسلامی مرحوم قاضی حسین کی تجویز پر کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کا آغاز 1989 سے ہوا جس کی حکومت پاکستان نے توثیق کی۔ پاکستان نے ہمیشہ کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت کی۔ مقررین نے کہا کہ کشمیر کا پاکستان سے جغرافیائی، ثقافتی، مذہبی اور سیاسی لازوال رشتہ ہے جو کسی صورت ختم نہیں ہو سکتا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More