top header add
kohsar adart

کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی،آرمی چیف

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ اسلام امن کا دین ہے،عدم برداشت کی اسلام اور معاشرے میں کوئی گنجائش نہیں،مہذب معاشرے میں کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ڈاکٹر آزاد مارشل کی سربراہی میں کرسچیئن کمیونٹی کے وفد نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی،ملاقات میں بین المذاہب ہم آہنگی سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی ۔

کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی،آرمی چیف
کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی،آرمی چیف

آرمی چیف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام امن کا دین ہے،عدم برداشت کی اسلام اور معاشرے میں کوئی گنجائش نہیں،مہذب معاشرے میں کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

آرمی چیف نے قومی ترقی میں مسیحی برادری کی خدمات کو سراہا۔ آرمی چیف نےتعلیم،صحت اورفلاحی خدمات میں مسیحی برادری کی کوششوں کوسراہا،

 

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مسیحی برادری نےوطن عزیزکےدفاع کیلئےبڑھ چڑھ کرکرداراداکیا،

آرمی چیف نےقائدکےوژن کےمطابق بین المذاہب ہم آہنگی کیلئےمسیحی برادری کےکردارکی تعریف کی

۔ مسیحی برادری کے نمائندہ وفد نے پاک فوج کےانسداددہشت گردی کیلئےکامیاب آپریشنز کی تعریف کی

،مسیحی برادری نےاقلیتوں کیلئےسازگارماحول بنانےمیں پاک فوج کی کاوشوں کوسراہا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More