کسی قیمت پر بھی الیکشن کو مؤخر نہیں ہونا چاہیے، لطیف کھوسہ
سینیٹ سے منظور قرارداد آئین اور جمہوریت کی توہین ہے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا مؤقف ہے
کسی بھی قیمت پر الیکشن کو مؤخر نہیں ہونا چاہیے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لطیف کھوسہ نے کہا کہ سینیٹ سے منظور قرارداد آئین اور جمہوریت کی توہین ہے۔
لطیف کھوسہ نے کہا کہ امیدواروں، تجویز اور تائید کنندگان کو اغوا کیا گیا۔
خرم کھوسہ کو بھی ان کے دفتر سے گرفتار کیا گیا،
لاہور ہائیکورٹ نے خرم کھوسہ کو رہائی دلائی اور ایف آئی آر ختم کروائی۔
پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ الیکشن کمیشن نے ہمارا انتخابی نشان تک چھین لیا۔