top header add
kohsar adart

کسی جتھے کو وفاق پر چڑھائی کی اجازت نہیں دینگے،عظمیٰ بخاری

لاہور،وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ پارہ چنار میں لگی آگ اب گلی کوچوں تک پہنچ چکی ہے، وزیر اعلٰی کے پی گنڈاپور ستو پی کر سو رہا ہے، وہ صرف اسی خواب میں محو ہے کہ سرکاری ملازمین کو لیکر وفاق پر چڑھائی کیسے کرنی ہے۔ کے پی میں امن و امان کے حوالے سے گنڈا پور نے آج تک کوئی میٹنگ نہیں کی۔ ان لوگوں نے سوشل میڈیا پر شور مچایا ہوا ہے کہ فوج اور وفاقی حکومت مدد کے لئے کیوں نہیں آ رہی۔ وفاق تب ہی مدد کو آئیگا جب صوبائی حکومت خود وہاں موجود ہو گی۔ گنڈا پور کو اپنے لوگوں کی زندگیوں کی نہیں بلکہ یہ فکر ہے کہ احتجاج کرنے والوں میں اربوں روپے تقسیم کیسے کرنے ہیں۔ جس ملک سے ہیرے لیکر یہ لوگ کاروبار کرتے رہے ہیں اسی کے خلاف زہر اگلتے ان کو شرم آنی چاہیے۔ یہ لوگ اس ملک میں شریعت لانے کے دعوے کرتے ہیں جس ملک سے شریعت شروع ہوتی ہے۔ بشری بی بی اور عمران خان کس طرح کی شریعت لانا چاہتے ہیں، میں بتاؤں گی تو سب کی نظریں شرم سے جھک جائیں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بشری کہتی ہے کہ عمران خان اللہ کو راضی کرنے کے لئے اقتدار میں آئے۔ میں پوچھتی ہوں کہ کیا عمران خان 190 ملین پاؤنڈ کا ڈاکا ڈال کر، لوگوں پر آرٹیکل 6 لگا کر، چوریاں کر کے یا پھر لوگوں کی عزت اچھال کر اللہ کو راضی کر رہے تھے؟ انکا کہنا تھا کہ ایک معتبر صحافی نے ایک تحقیقی رپورٹ شائع کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ایک ارب 34 کروڑ سے زیادہ کی رقم کمشنرز اور ڈی سیز نے نکلوائی جو مساجد کے آئمہ کرام میں تقسیم کرنی تھی، اس میں سے 91 کروڑ 94 لاکھ تقسیم کئے گئے جبکہ باقی 39 کروڑ کا ریکارڈ ہی موجود نہیں۔ یہ پیسے اب 9 مئی پارٹ ٹو کے لئے استعمال ہوں گے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہم اسلام آباد کو ان غنڈوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔ امن وامان قائم رکھنا صوبوں اور وفاق کی ذمہ داری ہے جو ہم پوری کریں گے۔ جس نے قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کی اس کے ساتھ خوارج والا ہی سلوک ہوگا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے واضح کہا ہے کہ کسی کو بھی حالات خراب کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، ان کو احتجاج کیلئے مخصوص جگہ دیں۔ انکا کہنا تھا کہ ہماری اطلاعات کے مطابق ان کے احتجاج میں افغان باشندے اور مسلح جتھے شامل ہوں گے۔ عمران خان لاشیں حاصل کرنے کیلئے پاگل ہو رہا ہے اور کسی بھی حد تک جا سکتا ہے۔ بشری نے ملک دشمنی میں جو بھی زہر اگلا وہ عمران خان کی مرضی سے ہی اگلا ہے۔ اب پی ٹی آئی کے سارے کارندے اسے کور کرنے کی ناکام کوشش کر ہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کرپشن اور چوری کے کیس میں جیل میں ہے۔ نواز شریف نے عمران خان پر بہت سے احسانات کئے مگر احسان فراموشی عمران خان کی فطرت میں شامل ہے۔ مجھے اب بشری بی بی کا بوریا بستر گول ہوتا نظر آرہا یے۔ عظمٰی بخاری نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی اگر سیاسی جماعت ہوتی تو اس کو آج یہ حالات دیکھنے ہی نہ پڑتے۔ گنڈاپور کو اگر شرم آجائے اور ان کے پاؤں میں مہندی نہ لگی ہو تو اسلام آباد کے سیکیورٹی ادروں کو دھمکانے کی بجائے پارہ چنار اور کرم ایجنسی میں ضرور جائے۔سوالات کے جواب میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ پنجاب ایک ایسا صوبہ ہے جہاں ترقی ہو رہی ہے اور ترقیاتی کام بڑی جلدی سے پایہ تکمیل تک پہنچ رہے ہیں۔ فسادی گروہ پنجاب کو بھی چین سے نہیں بیٹھنے دے رہا۔ کہتے ہیں نہ کوئی کام ہم نے خود کرنا ہے نہ کسی کو کرنے دینا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ فسادی ٹولے کے ساتھ کیسے نمٹنا ہے ہم بڑی اچھی طرح جانتے ہیں۔امن وامان قائم رکھنے کے لئے اگر ضرورت پڑے تو فوج اور رینجر کو بلانا ہر صوبے کا حق ہے۔ ہم نے کہیں نہیں سنا کہ کسی کیس میں ڈیڑھ ڈیڑھ سال تک…

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More