kohsar adart

کرُم میں  آج بھی کئی بنکرز مسمار، تعداد22 ہوگئی

 

خیبر پختونخوا کے ضلع کرُم میں معاہدے کے مطابق بنکرز کی مسماری کا کام آج بھی جاری رہا۔

 

 

ضلعی انتظامیہ کے مطابق تحصیل لوئر کرم بالش خیل اور خار کلی میں مزید چار بنکرز بارودی مواد سے اڑا دیے گئے، آج کی کارروائیوں کے بعد اب تک ٹوٹل 22بنکرز مسمار کئے گئے ہیں۔

 

خیال رہے سرکاری ذرائع کے مطابق علاقے میں بنکرز کی مجموعی تعداد 200 سے زیادہ ہے جبکہ فریقین کی جانب سے اسلحہ جمع کروانے کے لائحہ عمل پر بھی  پیش رفت جاری ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More