کرم میں دھماکے میں 3 بچے جاں بحق، 4 زخمی

ضلع کرم کے علاقے میں دھماکے میں 3 بچے جاں بحق 4 زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع کرم کے علاقے لوئر کرم صدہ بازار کے قریب متخوزہ گاؤں میں دھماکا ہوا ہے
جس کے نتیجے میں 3 بچے جاں بحق جبکہ4 بچے زخمی ہو گئے،
زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال صدہ پہنچا دیا گیا،دھماکا کھیتوں میں پڑے ہوئے مارٹر گولہ کے پھٹنے سے ہوا ہے۔