کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
کراچی: ضلع ملیر کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
میڈیا نیوز کے مطابق قائدآباد، بھینس کالونی ، بن قاسم ، گلشن حدید ، مجید کالونی، مظفرآباد، شاہ لطیف ٹاؤن میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
لانڈھی اورمسلم آباد کالونی کے مکینوں نے بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.1 ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز 15 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔