کراچی کار ساز حادثہ،ملزمہ کیخلاف ایک اور مقدمہ درج
کراچی کار ساز حادثہ،ملزمہ کیخلاف ایک اور مقدمہ درج
کراچی میں دو ہفتے قبل پیش آنے والے کارساز حادثے کی ملزمہ کیخلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق بہادر آباد تھانے میں مقدمہ سرکار کی مدعیت میں ملزمہ کی ایم ایل او رپورٹ کی بنیاد پر درج کیا گیا ہے جس میں منشیات کے استعمال کی دفعات درج کی گئی ہیں،پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمہ کے پیشاب کے نمونوں میں منشیات کی موجودگی کی تصدیق ہوئی تھی۔
میڈیکل رپورٹ کے مطابق ملزمہ کے یورین کے نمونوں میں آئس کی موجودگی پائی گئی تھی، تاہم خون کے نمونے میں کوئی نشہ آور چیز نہیں پائی گئی ، اس کے بعد ملزمہ کی میڈیکل رپورٹ 2 سے 3 دن کے لیے سیل کر دی گئی تھی۔
یاد رہے کہ 19 اگست کو کارساز کے قریب تیز رفتار گاڑی نے موٹر سائیکل سوار باپ بیٹی کو کچل ڈالا تھا۔