کراچی ٹیسٹ،انگلینڈ پہلی اننگز میں 354 پر آؤٹ

کراچی ٹیسٹ،انگلینڈ پہلی اننگز میں 354 پر آؤٹ ،
اسے میچ میں پاکستان ٹیم پر 50 رنز کی برتری بھی حاصل ہوگئی۔
انگلینڈ کی جانب سے آج اولی پوپ اور بین ڈیکیٹ نے پہلی نامکمل اننگز کا آغاز 7 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ سے کی
جس کے بعد 58 رنز پر نعمان علی نے بین ڈیکیٹ کو 26 رنز پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔
نعمان علی نے اگلی ہی گیند پر جو روٹ کو کیچ آؤٹ کرا کے پاکستانی ٹیم کو تیسری کامیابی دلوائی۔
اسپن بولر ابرار احمد کا ایک اور کارنامہ
پہلے سیشن میں پاکستانی اسپنرز نے انگلش بیٹرز کو آؤٹ کرنے کا سلسلہ جاری رکھا
اور چوتھی وکٹ ابرار احمد نے 98 رنز پر حاصل کی۔
ابرار احمد نے 23 ویں اوور میں بہت ہی شاندار گیند کرا کر اولی پوپ کو 51 رنز پر بولڈ کیا،
اس گیند کی کمنٹیٹرز نے بھی خوب تعریف کی۔
انگلش ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے ہیری بروک کے ساتھ پارٹنر شپ قائم کرنے کی کوشش کی جسے کچھ دیر بعد فیلڈرز نے توڑ دیا۔
محمد وسیم اور اظہر علی نے مل کر 145 کے مجموعی اسکور پر بین اسٹوکس کو رن آؤٹ کیا، وہ 26 رنز بنا سکے
دوسرے اینڈ پر موجود ہیری بروک نے رنز بنانے کا سلسلہ جاری رکھا
اور اس دوران انہوں نے کیریئر کی تیسری سنچری بھی مکمل کی۔
ملتان کے بعد کراچی میں بھی ابرار کا جادو برقرار
فیفا ورلڈ کپ-کروشیا نے مراکش کو ہرا کر تیسری پوزیشن حاصل کر لی
ہیری بروک نے 134 گیندوں پر 3 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے سنچری بنائی
جس کے کچھ دیر بعد محمد وسیم نے انہیں 111 رنز پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر کے اپنے کیریئر کی پہلی وکٹ حاصل کی۔
انگلینڈ کی ساتویں وکٹ 265 رنز پر گری جب ریحان احمد کو 1 رن پر نعمان علی نے کیچ آؤٹ کروایا۔
اس کے بعد انگلش ٹیم کے ٹیل اینڈرز پاکستان ٹیم کے قابو میں نہ آسکے
اور اختتامی تین وکٹوں پر مزید 89 رنز بنا کر پاکستان پر 50 رنز کی برتری بھی حاصل کرلی۔