top header add
kohsar adart

کراچی میں کل اسکول بند رہیں گے

کراچی میں کل اسکول بند رہیں گے
محکمہ موسمیات کی جانب سے تیز بارش کی پیشگوئی کے باعت کراچی کے سرکاری اور نجی اسکول کل بند رہیں گے۔

کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ محکمہ موسمیات، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سے مشاورت کے بعد کیا گیا ہے۔

کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، ممکنہ طوفانی بارش کے باعث کراچی میں کل تمام اسکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے صبح تک سندھ کی ساحلی پٹی پر سمندری طوفان بننے کا خطرہ ظاہر کردیا، کراچی سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More