top header add
kohsar adart

کراچی میں پی ٹی آئی کی ریلی، شرکاء کی پولیس سے آنکھ مچولی

 

کراچی میں بانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی رہائی کےلیے ریلی نکالی گئی۔

ریلی کے دوران مختلف مقامات پر پولیس اور ریلی کے شرکاء میں آنکھ مچولی دیکھنے میں آئی۔

سڑک بلاک کرنے کے الزام میں 23 کارکن گرفتار کرلیے گئے جبکہ کراچی کی مصروف ترین شاہراہ فیصل کا ایک ٹریک دو گھنٹے کےلیے بند رہا۔

پولیس سے مذاکرات کے بعد ریلی شہید ملت روڈ سے ہوتی ہوئی مزارقائد پر پہنچ کر ختم ہوگئی۔

ریلی سے خطاب میں رہنما پی ٹی آئی شیر افضل مروت نے کہا کہ کراچی میں پی ٹی آئی کا مینڈیٹ چوری کرکے ایم کیو ایم کو دیا گیا، بانی پی ٹی آئی کی رہائی تک احتجاج جاری رہے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More