کراچی میں تیز رفتار پجیرو نے 6 گاڑیاں روند ڈالیں.باپ بیٹی جاں بحق

عوام نے نشے میں دھت خاتون ڈرائیور کو پکڑ لیا.4 افراد زخمی. واقعہ کارساز پر پیش آیا

کراچی میں تیز رفتار پجیرو نے 6 گاڑیاں اور موٹر سائکلیں روند ڈالیں.باپ بیٹی  موقع پر جاں بحق ہو گئےجبکہ چار افراد شدید زخمی ہو گئے.حادثے کی زمہ دار جیپ نشے میں دھت ایک امیر زادی چلا رہی تھی جس نے حادثے کے بعد بھاگنے کی کوشش کی تاہم موقع پر جمع ہونے والے لوگوں نے اسے پکڑ لیا.

 

تفصیلات کے مطابق کراچی شاہراہ فیصل کارساز  کے قریب تیز رفتار پجیرو جیپ تیزرفتاری کے باعث اچانک کئی گاڑیوں  میں جا گھسی،جس کے نتیجے میں ایک لڑکی اور بزرگ موقع پر جاں بحق ہوگئے، جبکہ چار افراد زخمی ہوگئے۔جاں بحق اور زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں فوری طور پر جاں بحق ہونے والی لڑکی شناخت 26 سالہ آمنہ دختر عمران عارف اور 60 سالہ عمران عارف ولد شہزاد کے ناموں سے ہوئی، جو دونوں باپ  بیٹی تھے.

عینی شاہدین کے مطابق جیپ خاتون چلارہی تھی،جو حادثے کے بعد گاڑی چھوڑ کر فرار ہونے کی کوشش کررہی تھی کہ مشتعل عوام نے اسے پکڑلیا۔ جیپ سوار خاتون مبینہ طور پرنشے میں دھت تھی جس نے عجیب و غریب حرکتیں شروع کردیں۔اطلاع پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری پہنچ گئی۔پولیس کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوئے،حادثےمیں دو بڑی گاڑیاں اور 4 موٹرسائیکلوں کونقصان پہنچا۔پولیس نے حادثے کی ذمہ دار خاتون نتاشہ کو حراست میں لے لیا جبکہ گاڑی BY-0033 کو بھی قبضے میں لے لیا۔

گاڑی گل احمد ونڈ پاور کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔خاتون نے پولیس کو بیان دیا کہ گاڑی بے قابو ہوئی جو حادثے کا سبب بنی۔ پولیس کے مطابق نتاشہ کو میڈیکل چیک اپ کے لئے اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔نتاشہ کراچی کے ایک بڑے صنعتکار کی عزیزہ بتائی جاتی ہے۔جس کے پاس برطانوی ڈرائیونگ لائسنس موجود ہے۔

 

A speeding Pajero ran over 6 vehicles in Karachi،کراچی میں تیز رفتار پجیرو نے 6 گاڑیاں روند ڈالیں
ایک تبصرہ چھوڑ دو
WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com