
کراچی ایئرپورٹ پر دو مسافروں میں کورونا کی نئی قسم کی تصدیق
ہر فلائٹ کے 2فیصد مسافروں کا ریپڈ ٹیسٹ ہوگا،
کراچی ایئرپورٹ پر دو مسافروں میں کورونا کی نئی قسم جے این ون کی تصدیق ہوگئی،
ایئرپورٹ ہیلتھ حکام کے مطابق بیرون ملک سے آنے والے دو مسافروں میں کووڈ کے نئے ویرینٹ کی مشتبہ علامات پائی گئی تھیں
نئے ویرینٹ جے این ون مثبت آنے پر دونوں مسافروں کو گھر پر قرنطینہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے
، ایک مسافر جدہ سے جبکہ دوسرا کولاالمپور سے کراچی پہنچا تھا۔
کراچی ایئرپورٹ پرگزشتہ روز مسافروں میں کوویڈ کی نئی قسم کی موجودگی کے خدشے کے پیش نظر ٹیسٹنگ کا آغاز کیا گیا تھا۔
کوویڈٹیسٹنگ کیلئے ریپڈ ڈائیگنوسٹک کٹس کی فراہمی کے بعد تقریباً22 مسافروں کے ٹیسٹ کئے گئے تھے۔
قومی ادارہ صحت نےبھی 2 جنوری کوایڈوائزری جاری کی تھی، ٹیسٹنگ کامقصد کورونا کےنئےویرینٹ کی پاکستان آمد کی روک تھام ہے۔