top header add
kohsar adart

کراچی: آزاد امیدوار کی پیپلز پارٹی میں شمولیت پر علاقہ مکین برہم

کراچی: آزاد امیدوار کی پیپلز پارٹی میں شمولیت پر علاقہ مکین برہم

کراچی کے علاقے ملیر سے منتخب آزاد رکن سندھ اسمبلی اعجاز سواتی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے

 

، جس کے بعد علاقہ مکینوں نے ان کے گھر کا گھیراؤ کرلیا۔

 

اعجاز سواتی پی ایس 88 ملیر سے پی ٹی آئی کی حمایت سے آزاد حیثیت میں منتخب ہوئے تھے

 

اپنے ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ حلقے کے عوام، دوستوں کی ترقی و خوشحالی کے لیے پیپلز پارٹی میں شامل ہورہا ہوں،

 

امید ہے پیپلز پارٹی حقیقی طور پر حلقے کی خوشحالی کے لیے کام کرے گی۔

 

انہوں نے یہ بھی کہا کہ غیر مشروط طور پر پیپلزپارٹی میں شامل ہورہاہوں۔

تاہم، ان کے اس اعلان کے بعد علاقہ مکینوں نے ان کے خلاف احتجاج کیا، مظاہرین نے اعجاز سواتی کے گھر کا گھیراؤ کیا اور شدید نعرے بازی کی۔

عوام کا کہنا تھا کہ اعجاز سواتی نے پی ٹی آئی کا مینڈیٹ فروخت کیا ہے۔

اعجاز سواتی کی شمولیت سے سندھ اسمبلی میں پیپلزپارٹی ارکان کی تعداد 86 ہوجائے گی۔ آزاد رکن ممتاز جکھرانی پہلے ہی پیپلزپارٹی میں شامل ہوچکے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More