کراچی، ناظم آباد میدان جنگ بن گیا، ایک جاں بحق

کراچی کے علاقے ناظم آباد میں دو سیاسی جماعتوں کے درمیان فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا،
نتیجتاً مشتعل افراد نے دو گاڑیوں کو آگ لگا دی، علاقہ کئی گھنٹے تک میدان جنگ بنا رہا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت اڑتالیس سالہ فراز کے نام سے ہوئی ہے جو ایم کیو ایم کا کارکن تھا،
جبکہ تصادم میں پیپلز پارٹی کا کرکن راؤ طلحہ زخمی ہوا۔
ناظم آباد میں پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم میں تصادم، ایک شخص جاں بحق، ایک ڈبل کیبن نذرِ آتش ، ایم کیو ایم ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والا ایم کیو ایم کا یوسی 48کا انچارج فراز ہے pic.twitter.com/Qo47ZPWDVJ
— Nadia Mirza (@nadia_a_mirza) January 29, 2024
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق اور زخمی کا تعلق مخالف سیاسی جماعت سے ہے۔
زخمی ہونے والے راؤ طلحہ نے پولیس کو بیان دیا کہ ملٹی چوک پر پارٹی پرچم لگا رہے تھے کہ تین لڑکے آئے،
ناظم آباد میں پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم میں تصادم، ایک شخص جاں بحق، ایک ڈبل کیبن نذرِ آتش ، ایم کیو ایم ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والا ایم کیو ایم کا یوسی 48کا انچارج فراز ہے pic.twitter.com/G6psoIUFfK
— M Imran Ahmed (@MImranAhmed73) January 28, 2024
پرچم لگانے سے منع کیا اور فائرنگ کی۔
رینجرز اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات کو قابو کیا، جس کے بعد پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔