top header add
kohsar adart

کراچی، صدر کی موبائل مارکیٹ میں آتشزدگی

کراچی کے علاقے صدر کی موبائل مارکیٹ میں آگ لگنے سے کئی دکانیں جل گئیں۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق 10 گاڑیوں کی مدد سے موبائل مال کی آگ پر قابو پایا گیا، کولنگ کا عمل جاری ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ صدر موبائل مارکیٹ میں آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں،

آگ سے موبائل فون کی متعدد دکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کے سبب دکانوں میں موجود کروڑوں روپے کا مال جل گیا،

تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

آگ لگنے سے کروڑوں روپے مالیت کا نقصان ہوا، منہاج گلفام

 

چیئرمین الیکٹرونکس ڈیلر ایسوسی ایشن منہاج گلفام نے کہا ہے کہ صدر موبائل مارکیٹ میں آگ لگنے سے کروڑوں روپے مالیت کا نقصان ہوا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منہاج گلفام نے کہا کہ شاہجہان مارکیٹ، بسم اللّٰہ مارکیٹ

اور متصل مارکیٹ میں بھی آگ لگی تھی،

انہوں نے کہا کہ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی،

مارکیٹ میں تنگ گلیوں کی وجہ سے آگ پھیلی اور دکان کے ساتھ دکان ملی ہوئی ہے جس کی وجہ سےآگ پھیلی۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق 10 گاڑیوں کی مدد سے موبائل مال کی آگ پر قابو پایا گیا جبکہ کولنگ کا عمل جاری ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ صدر موبائل مارکیٹ میں آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں،

آگ سے موبائل فون کی متعدد دکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More