top header add
kohsar adart

کراچی،کنوئیں میں گر کر 2 بچے اوربچانے والا نوجوان جاں بحق

کراچی،کنوئیں میں گر کر 2 بچے اوربچانے والا نوجوان جاں بحق

کراچی کے علاقے گارڈن میں دو بچے کنویں میں گر گئے جنہیں بچانے کےلیے اندر جانے والے نوجوان سمیت دونوں بچے انتقال کرگئے۔

پولیس کے مطابق بچے کنویں پر رکھے ڈھکن پر اچھل کود کر رہے تھے کہ اچانک ڈھکن ٹوٹ گیا۔ کنویں کے اندر پانی موجود نہیں تھا۔

علاقہ مکین کا کہنا تھا کہ بچوں کو بچانے کےلیے ایک نوجوان کنویں میں گیا، وہ واپس اوپر کی جانب آرہا تھا کہ رسی ٹوٹ گئی۔

بعدازاں ریسکیو حکام نے انہیں نکالنے کی کوشش کی لیکن اس سے قبل دونوں بچے اور نوجوان انتقال کرگیا تھا۔

علاقہ مکین کا کہنا ہے کہ کنوئیں میں گرنے والے ایک بچے کی عمر 8 سال دوسرے کی عمر 12 سال تھی۔

بچوں کی شناخت بدر اور طلحہ کے نام سے ہوئی جبکہ کنوئیں میں اترنے والا شخص پلمبر تھا جو اندر گیا لیکن واپس نہیں آسکا۔

ریسکیو حکام کے مطابق کنویں کی چوڑائی کم ہونے کے سبب ریسکیو میں دشواری پیش آئی۔

حکام نے بتایا کہ ریسکیو کےلیے جانے والا ایک اہلکار بھی کنویں میں پھنس گیا تھا جسے بحفاظت نکال لیا گیا تھا۔

 

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More