کتوں کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ماہر حیوانیات کو 10 سال قید کی سزا
کتوں کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ماہر حیوانیات کو 10 سال قید کی سزا
آسٹریلیا میں کتوں کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے برطانوی ماہر حیوانیات کو 10 سال سے زائد قید کی سزا سنادی گئی ہے۔
مشہور زولوجسٹ ایڈم رابرٹ کارڈن بریٹن نے کتوں کے ساتھ بد سلوکی کرنے اور انہیں زیادتی کا نشانہ بناکر قتل کرنے جیسے متعدد جرائم کا اعتراف کرلیا ہے۔
ماہر حیوانیات رابرٹ بریٹن بی بی سی اور نیشنل جیوگرافک کیلئے مگرمچھ کے ماہر کے طور پر بھی کام کرچکے ہیں ان پر بدترین جرائم کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
رابرٹ کو سزا سنانے والے جج نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ریمارکس دیے کہ آپ کے جرائم انسانی تصورات سے باہر ہیں، سوسائٹی حیوانات پر تشدد اور ظلم کو ایک غیر اخلاقی جرم سمجھتی ہے، جس کی بھرپور مذمت کی جاتی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق رابرٹ بریٹن نے چارلس ڈارون یونیورسٹی میں سینئر تحقیقاتی رکن کے طور پر کام کیا، اس نے 2014 میں اس بدترین جرم کا آغاز کیا اور اپریل 2022 میں اسے گرفتار کیا گیا۔
رابرٹ بریٹن نے 42 سے زائد کتوں پر تشدد اور ان کا جنسی استحصال کرنے سے متعلق 56 الزامات کو قبول کرلیا ہے، جن میں سے کم از کم 39 کتوں کو ہلاک کردیا گیا تھا۔
برطانوی ماہر حیوانیات کی سزا میں زندگی بھر کسی بھی جانور کو اپنی ملکیت میں رکھنے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔
عدالت کی جانب سے سنائی جانے والی سزا کو آسٹریلیا کی جانوروں کے حقوق سے متعلق کام کرنے والی تنظیم نے بہت کم سزا قرار دیا ہے۔