kohsar adart

کالعدم بی این اے کمانڈر 70 ساتھیوں سمیت قومی دھارے میں شامل

کالعدم بلوچ نیشنل آرمی ( بی این اے) کے سابق کمانڈر سرفراز بنگلزئی نے 70 ساتھیوں سمیت قومی دھارے میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا۔
نگران وزیراطلاعات بلوچستان جان اچکزئی کے ہمراہ پریس کانفرنس میں بی این اے کے سابق کمانڈر سرفراز بنگلزئی نے کہا کہ بلوچستان میں ہونے والی دہشتگردی میں بھارت ملوث ہے، 2009ء میں چند لوگوں کے بہکاوے میں آگیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ یہی سمجھا تھا صوبے کے حقوق کیلئے جدوجہد کر رہا ہوں، ظلم کی لمبی داستان ہے، بلوچوں کا خون بلوچوں کے ہاتھوں کروایا گیا اور اس کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے۔

سابق بی این اے کمانڈر سرفراز بنگلزئی کا مزید کہنا تھا کہ سازشی عناصر کو بھارت فنڈنگ کر رہا ہے، میرے پاس پچھتاوے کے سوا کچھ نہیں، ریاست نے واپس آنے پر سینے سے لگایا، آئندہ ملک کی خدمت کروں گا۔
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کالعدم بی این اے کمانڈر سرفراز بنگلزئی کے ساتھیوں اور خاندان سمیت ہتھیار ڈالنے کے عمل کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ یہ خبر پاکستان اور بلوچستان دونوں کیلئے انتہائی مثبت ہے، امن و استحکام ہماری اولین ترجیح ہے۔
ٹوئٹر (ایکس) پر جاری اپنے پیغام میں نگران وزیراعظم نے کہا کہ ماضی میں گلزار امام شنبے کو بھی مرکزی دھارے میں لایا گیا، قومی ادارے عسکریت پسندی کے خاتمے کیلئے مربوط اقدامات کر رہے ہیں، ملک میں دیرپا امن اور استحکام کو یقینی بنا کر ہی آنے والی نسلوں کا مستقبل محفوظ بنایا جاسکتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More