kohsar adart

کار سوار ملزمان شہری سے قربانی کے بکرے چھین کر فرار

لاہور کے علاقے سمن آباد رسول پارک میں شہری کے ساتھ صبح سویرے لوٹ مار کی واردات کا واقعہ پیش آیا، کار سوار ملزمان گن پوائنٹ پر قربانی کے 2 بکرے، نقدی اور موبائل فون لے گئے۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے ملزمان ڈیڑھ منٹ میں لوٹ کر فرار ہوگئے۔

سمن آباد پولیس نے متاثرہ شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا، واردات میں ملوث ملزمان کی تلاش کی جا رہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More