top header add
kohsar adart

کابل میں دھماکا خود کش تھا.6 افرادجاں بحق ۔13 زخمی ہوئے

فغان دارالحکومت میں پیر کو  ہونے والا دھماکا خودکشتھا جس میں چھ افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہو گئے۔

یہ حملہ جنوبی کابل کے علاقے قلعہ بختیار میں ہوا، جہاں ایک بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا، فوری طور پر کسی نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی، تاہم داعش پر ملوث ہونے کا شبہ ہے، جو پہلے بھی ایسے حملے کرچکی ہے، کابل پولیس کے ترجمان خالد زدران نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیر کی سہ پہر، ایک شخص جس نے اپنے جسم پر دھماکہ خیز مواد باندھا ہوا تھا ،یہ دھماکہ کیا۔ دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے ایک عہدے دار نے خبردار کیا تھا کہ داعش کی افغانستان شاخ ، جسے داعش خراسان کہا جاتا ہے، کی تنظیمی طاقت میں اضافہ ہو رہا ہے۔اقوام متحدہ کے انسداد دہشت گردی سے متعلق انڈر سیکرٹری جنرل ولادی میر وورونکوف نے کہا ہے کہ داعش نے گزشتہ چھ ماہ کے دوران افغانستان اور وسطی ایشیا کے علاقے میں اپنے لیے مدد بڑھا کر اپنی مالیاتی اور لاجسٹک صلاحیتوں میں اضافہ کر لیا ہے۔

The explosion in Kabul was a suicide. 6 people died،کابل میں دھماکا خود کش تھا.6 افرادجاں بحق
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More