کابل،منی بس میں دھماکے سے 3 افراد جاں بحق
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک منی بس میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کابل پولیس کے ترجمان خالد زدران نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر تصدیق کی ہے کہ ’آج مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 3:50 بجے کابل کے پولیس ڈسٹرکٹ 16 میں ایک منی بس میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔‘
پولیس افسر نے مزید بتایا کہ پولیس نے دہشت گردانہ حملے میں ملوث ہونے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔
یاد رہے کہ افغانستان میں ہفتے کے روز ایک حملے میں پانچ افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے تھے، جب کہ داعش یا دولت اسلامیہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔