کابل،افغانستان میں بس میں دھماکا، 7 افراد جاں بحق
کابل،افغانستان میں بس میں دھماکا، 7 افراد جاں بحق
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بس میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے۔
کابل پولیس کے ترجمان خالد زادران نے دھماکے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ دھماکا کابل کے علاقے دشت برچی میں ہوا جو تاریخی طور پر شیعہ ہزارہ برادری کا علاقہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں غزہ میں جاری نسل کشی نے عالمی اداروں کے اخلاقی دیوالیہ پن کو بے نقاب کر دیا
زادران نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ دشت بارچی میں ہونے والا دھماکا مسافروں کو لے جانے والی بس میں ہوا، بدقسمتی سے ہمارے سات ہم وطن شہید اور 20 زخمی ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں اسرائیل نے غزہ میں لڑنے کیلئے فرانس کے کرائے کے نجی فوجی بھرتی کرلیے
انہوں نے مزید کہا کہ سکیورٹی اہلکار موقع پر موجود ہیں اور انہوں نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں انقرہ میں ترک اور امریکی وزرائے خارجہ کی ملاقات
یاد رہے کہ اکتوبر کے آخر میں اسی علاقے کے ایک اسپورٹس کلب میں بھی دھماکا ہوا تھا
جس کی ذمہ داری دولت اسلامیہ نے قبول کی تھی۔ اس دھماکے میں چار افراد جان سے گئے
اور سات زخمی ہوئے تھے۔