
ژوب میں فورسز کاآپریشن،5 دہشتگرد مارے گئے۔میجر،حوالدار شہید
بلوچستان کے علاقے ژوب میں سیکیورٹی فورسز کےآپریشن کے نتیجے میں 5 دہشت گرد مارے گئے جبکہ ایک میجر اور حوالدار جام شہادت نوش کر گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 8 اور 9 اکتوبر 2023 کی رات، سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع ژوب کے جنرل علاقے سمبازہ میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔
آپریشن کے دوران دہشت گردوں کو گھیرے میں لے لیا گیا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 5 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔
تاہم فائرنگ کے تبادلے میں فرنٹ لائن پر آپریشن کی قیادت کرنے والے میجر سید علی رضا شاہ (عمر 31 سال، ساکن ضلع سرگودھا) اور حوالدار نثار احمد (عمر 38 سال، ساکن ضلع وہاڑی) نے جوان مردی سے دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئےشہادت کو گلے لگا لیا۔
آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ہمارے بہادر جوانوں کی شجاعت پرفخر کرتی ہیں اور مادر وطن کے لیے ان کی بہادری اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہیں جس سے ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے ہمارے عزم کو مزید تقویت ملتی ہے۔
بیان کے مطابق علاقے میں پائے جانے والے دیگر دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے آس پاس کے علاقوں کی صفائی کی جا رہی ہے۔
Forces operation in Zhob, 5 terrorists were killed. Major, Havaldar martyred,ژوب میں فورسز کاآپریشن،5 دہشتگرد مارے گئے۔میجر،حوالدار شہید