top header add
kohsar adart

ڈی آئی خان،پولیس موبائل اور چیک پوسٹ پر حملے،1اہلکار شہید

ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے پہاڑپور میں پیر اصحاب کے قریب نامعلوم افراد نے پولیس موبائل پرفائرنگ کردی، فائرنگ کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید، 2 زخمی ہو گئے۔

پولیس حکام کے مطابق شہید اہلکار کی شناخت اے ایس آئی میر غلام کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ زخمیوں میں کانسٹیبل رؤف اور کانسٹیبل یوسف شامل ہیں۔

اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، شہید اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

دوسری جانب ڈی آئی خان کے علاقے تھانہ درابن کی حدود درازندہ موڑ پولیس چیک پوسٹ پر مسلح افراد نے اچانک حملہ کر دیا، فائرنگ کے نتیجے میں یعقوب نامی کانسٹیبل زخمی ہوگیا۔

پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آورفرار ہوگئے، پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More