ڈیرہ اسماعیل خان میں ایف سی چیک پوسٹ پرحملہ.10 اہلکارشہید

ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں نے ایف سی چیک پوسٹ پر حملہ کر کے 10 اہلکاروں کو شہید کر دیا۔حملہ رات گئے بلوچستان سرحد کے قریب خیبر پختون خواہ کی حدود میں ہوا۔
وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درازندہ میں زام ایف سی چیک پوسٹ پر رات کی تاریکی میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایف سی کے 10 جوان مقابلہ کرتے ہوئے مادر وطن پر قربان ہو گئے۔
ترجمان کے مطابق شہید ہونے والے چھ ایف سی اہلکاروں کا تعلق جنوبی وزیرستان جبکہ چار کا تعلق صوبہ خیبر پختون خواہ کے ضلع کرک سے تھا۔وزارت داخلہ نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عظیم قربانیاں ہمارے غیر متزلزل عزم کو مزید استحکام بخشیں گی۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف سی کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیاہے ۔انہوں نے بنوں میں ایس ایچ او کی گاڑی اور کوہاٹ میں سب انسپکٹر پر فائرنگ کے واقعات کی بھی مذمت کی.
Attack on FC check post in Dera Ismail Khan. 10 personnel martyred, ڈیرہ اسماعیل خان میں ایف سی چیک پوسٹ پرحملہ.10 اہلکار شہید