ڈیرہ اسماعیل خان، پولیس آپریشن میں کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 دہشتگرد ہلاک
ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد مارے گئے۔
پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد زخمی بھی ہوا۔ پولیس کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کا نام انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل تھا جن کے سر کی قیمت لاکھوں روپے مقرر تھی۔
پولیس کے مطابق ہلاک دہشتگرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور دہشتگردی کے متعدد مقدمات میں مطلوب تھے۔
پولیس حکام کے مطابق ہلاک دہشتگرد سری لنکن ٹیم پر حملے میں ملوث اقبال کھیارہ کے رشتے دار ہیں۔
پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان میں سری لنکن ٹیم پر حملہ کرنے والے ملزم کا بھتیجا اور برادر نسبتی شامل ہیں۔