top header add
kohsar adart

ڈیرن سیمی کی بھی پاکستان ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے سے معذرت

سابق آسٹریلوی آل راؤنڈر شین واٹسن کے بعد ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان ڈیرن سیمی نے بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے سے معذرت کرلی ہے۔

رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ڈیرن سیمی کو قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ بنائے جانے کی پیشکش کی گئی تھی جسے انہوں نے مسترد کر دیا ہے۔

ڈیرن سیمی کی جانب سے انکار کی وجہ ویسٹ انڈیز بورڈ کے ساتھ کیا گیا موجودہ معاہدہ ہے۔ سابق ویسٹ انڈیز کپتان اس وقت ون ڈے اور ٹی20 میں سائیڈ ہیڈ کوچ کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں اس لیے پی سی بی کے ساتھ معاہدہ نہیں کر سکتے۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل 9 میں ڈیرن سیمی پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More