
ڈکیت آپس میں لڑ پڑے، فائرنگ سے ایک ہلاک
شہزاد ٹاؤن کی حدود میں لؤٹ کے مال کی تقسیم پر جھگڑا ہوا۔ پولیس کا دعوٰی
اسلام آبادکے تھانہ شہزاد ٹاؤن میں مبینہ طور پر ڈکیت آپس میں لڑ پڑے، فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈکیت موقع پر ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا، جسے پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے،
پوکیس ذرائع کے مطابق زخمی ڈکیت نے انکشاف کیا کہ ہم گن پوائنٹ پر پانچ واداتیں کر نے کے بعد دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار بندے راولپنڈی بھاگ رہے تھے ک لوٹ مار کر کے مال کی تقسیم پر جھگڑ پڑا اور گولیاں چل گئیں، جس کے نتیجے میں ایک مرگیا اور دو بھاگ گئے
دوسری طرف ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقے میں سنیچنگ کی واردات کے بعد فرار ہونے والوں ڈاکو حادثے کا شکار ہو ئے ، انھوں نے بتایا کہ سر پر چوٹ آنے کی وجہ سے ایک ڈکیت موقع پر ہلاک ہو گیا ، جبکہ حادثے کے دوران پستول کی گولی چلنے سے دوسرا ڈاکو زخمی ہوا ، زخمی ڈاکو کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے