kohsar adart

ڈاکٹر ذاکر نائیک کراچی پہنچ گئے

ڈاکٹر ذاکر نائیک کراچی پہنچ گئے

 

عالمی شہرت یافتہ اسلامی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک اپنے صاحبزادے شیخ فاروق نائیک  کے ہمراہ آج نجی ایئر لائن کے ذریعے کراچی پہنچ گئے جہاں جامعہ بنوریہ عالمیہ کے نائب مہتمم مولانا فرحان نعیم نے ایئرپورٹ پر ان کا پُرجوش استقبال کیا۔

 

 

تفصیلات کے مطابق کراچی میں اپنے قیام کے دوران ڈاکٹر ذاکر نائیک کی گورنر سندھ اور وزیر اعلیٰ سندھ سے اہم ملاقاتیں متوقع ہیں۔ اس کے علاوہ ازیں ڈاکٹر ذاکر نائیک کراچی کے مختلف مذہبی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے، جس کا مقصد اسلامی تعلیمات کو فروغ دینا اور بین المذاہب ہم آہنگی کو بڑھانا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک جامعہ بنوریہ عالمیہ کا دورہ کریں گے جہاں وہ علمائے کرام اور بیرون ممالک سے آئے ہوئے طلباء سے ملاقات کریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More