ڈاکوؤں کی فائرنگ سے حج پر جانے والا شہری جاں بحق
ڈاکوؤں کی فائرنگ سے حج پر جانے والا شہری جاں بحق
نجف کالونی اقبال میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پروفیسر فاروق اعظم جاں بحق اور ان کا بیٹا زخمی ہوگیا۔
مقتول پروفیسر فاروق اعظم نے آج حج کی ادائیگی کے لیے روانہ ہونا تھا ۔ پولیس کے مطابق ان کا بیٹا شعیب اپنے والد کے لیے مال روڈ پر منی چینجر سے ریال لے کر واپس گھر آرہا تھا۔
جیسے ہی وہ گھر کی دہلیز پر پہنچا تو ڈاکوؤں نے اسے لوٹنے کی کوشش کی اور مزاحمت کرنے پر شعیب کی ٹانگ میں گولی ماردی جس سے وہ زخمی ہوگیا۔
گولی کی آواز سن کر والد پروفیسر فاروق باہر نکلے تو ڈاکوؤں نے ان کے سینے پر فائر مار دیا جس سے موقع پر ہی موت ہوگئی۔
شعیب کو زخمی حالت میں علاج کے لئے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔