top header add
kohsar adart

چین میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی، 7 افراد ہلاک

 

چین کے صوبے شنگھائی میں میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی، مختلف حادثات میں نے 7 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق صوبہ شنگھائی میں شدید طوفان سے حادثات میں 7 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوئے ، 9 شہروں میں 93 ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں، نان چنگ شہر میں طوفان کی وجہ سے ایک عمارت کی چھت اُڑ گئی۔

چینی حکام کے مطابق نان چنگ شہر کی ایک اور کثیر المنزلہ عمارت سے گرکر 3 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، طوفان کے باعث 800 سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ 5 ہزار 700 ہیکٹر زرعی اراضی اور 2 ہزار 751 مکانات کو نقصان پہنچا ہے، طوفانی بارشوں کیلئے بلیو الرٹ اور موسمیاتی حالات کیلئے یلیو الرٹ جاری کیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More