kohsar adart

چین اور کرغزستان کی سرحد پر 7.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

 

چین کے جنوبی علاقے سنکیانگ میں پیر کی رات ریکٹر اسکیل پر 7.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

 

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز چین کے جنوبی سنکیانگ میں 80 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔

 

زلزلے کے جھٹکے دہلی میں بھی محسوس کیے گئے ۔

 

زلزلے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہیں، اطلاعات کے مطابق چین اور کرغزستان کی سرحد پر کئی مکانات بھی منہدم ہو گئے ہیں۔

 

سنکیانگ ریلوے ڈپارٹمنٹ نے زلزلے کے واقعے کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے آپریشن روک دیا اور 27 ٹرینوں کوی روانگی معطل کردی۔

 

چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق زلزلے کا مرکز ووشی کاؤنٹی میں واقع تھا

 

جہاں 14 زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن میں سے سب سے بڑا جھٹکا 5.3 ریکارڈ کیا گیا۔

 

کرغیزستان میں مقامی حکام نے اپنی سرحد کے قریب زلزلہ متاثرین کے زخمی ہونے کی اطلاع دی ہے۔

 

سنکیانگ میں شب 2 بجے چین اور کرغزستان کی سرحد پر 7.0 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

 

زلزلے کے نتیجے میں کافی نقصان ہوا اور دیہی ووشی کاؤنٹی میں دو رہائشی مکانات اور مویشیوں کے گودام منہدم ہوئے۔

 

کم از کم تین افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع کے بعد حکام نے متاثرہ علاقوں میں ڈیزاسٹرریلیف ٹیم روانہ کردی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More