چیمپئنز ٹرافی،بھارت کینگروز کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا

چیمپئنز ٹرافی،بھارت کینگروز کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا
دبئی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
بھارت نے آسٹریلیا کی جانب سے ملنے والا 265 رنز کا ہدف اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، بھارت کی جانب سے ویرات کوہلی 84 رنز کیساتھ نمایاں رہے۔
بھارت کی جانب سے اننگز کا آغاز کپتان روہت شرما اور شبمن گل نے کیا تاہم یہ جوڑی زیادہ دیر تک ساتھ نہ نبھا سکی اور شبمن گل 8 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے جبکہ کپتان روہت شرما 28 رنز بناکر چلتے بنے۔
ویرات کوہلی اور اور شریاس آئیر کی ذمہ دارانہ بیٹنگ نے ٹیم کے مجموعی سکور کو آگے بڑھایا تاہم شریاس آئیر 45 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، اکشر پٹیل 27 رنز بناکر بولڈ ہوئے ، ویرات کوہلی 84 جبکہ ہارڈک پانڈیا 28 رنز بناکر کیچ تھما بیٹھے، کے ایل راہول 42 اور رویندر جڈیجا 2 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
آسٹریلیا کی جانب سے نیتھن ایلس اور ایڈم زیمپا نے 2، 2 جبکہ کوپر کونولی اور بین ڈوارسہوئس نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔