چیف کیوریٹر آئی سی سی کا وفد سمیت دورہ پاکستان
آئی سی سی کے چیف کیوریٹر نے وفد سمیت پاکستان کا دورہ کیا ،ملک بھر کی پچز کا معائنہ کیا۔
ذرائع پی سی بی کے مطابق اپنے دورے کے دوران چیف کیوریٹر نے کراچی ،لاہور ،راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیمز کی پچز کا معائنہ کیا، آئی سی سی کا وفد چیمپئنز ٹرافی 2025 کے انتظامات کے سلسلے میں پاکستان آیا۔
علاوہ ازیں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف کیوریٹر آغا زاہد نے آئی سی سی کے چیف کیوریٹر کو پچز کے حوالے سے معاملات پر بریفنگ دی، آئی سی سی چیف کیوریٹر نے سکوائر پچز اور پریکٹس پچز کا معائنہ بھی کیا۔