چیف جسٹس کی طبیعت ناساز ، تمام مقدمات کی کازلسٹ منسوخ
چیف جسٹس کی طبیعت ناساز ، تمام مقدمات کی کازلسٹ منسوخ
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کی طبیعت ناسازی کے باعث تمام مقدمات کی کازلسٹ منسوخ کر دی گئی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق طبیعت کی ناسازی کے باعث آج رخصت پر ہوں گے،
جس کی وجہ سے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی حقِ دفاع بحال کرنے کی درخواست پر سماعت نہیں ہو سکے گی۔
یہ بھی پڑھیں لیہ: وین اور ٹرک میں تصادم، 8 افراد جاں بحق
چیف جسٹس عامر فاروق کی عدالت کے تمام مقدمات کی کازلسٹ منسوخ کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں بشریٰ بی بی وکلاء کے ہمراہ اٹک جیل پہنچ گئیں
واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے توشہ خانہ کیس میں حقِ دفاع بحال کرنے کی درخواست دائر کر رکھی ہے
جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر کے آج جواب طلب کر رکھا تھا۔