kohsar adart

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس محمد ابراہیم خان عدالت پہنچ گئے

پاکستان تحریک انصاف کی سابق ایم این اے زرتاج گل گرفتاری سے بچنے کیلئے پشاور ہائیکورٹ میں موجود ہیں جبکہ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس محمد ابراہیم خان عدالت پہنچ گئے ہیں۔

پی ٹی آئی کے وکلاء کی ٹیم بھی ہائیکورٹ میں موجود ہے جبکہ پشاور ہائیکورٹ کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی. عدالت نمبر 1 کا عملہ بھی عدالت پہنچ گیا ہے

جہاں کچھ دیر میں کارروائی کا آغاز ہوگا۔ خیال رہے کہ زرتاج گل 9 مئی کے بعد پہلی بار منظر عام پر آئی ہیں۔
زرتاج گل نے آج راہداری ضمانت کی درخواست پشاور ہائیکورٹ میں دائر کی تھی۔

زرتاج گل کے وکیل کا کہنا ہے کہ زرتاج گل آج پشاور ہائیکورٹ میں رات گزاریں گی، میٹرس، کمبل اور کھانا پہنچا دیا گیا ہے، مرد اور خواتین وکلاء زرتاج گل کے ساتھ ہوں گے۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران زرتاج گل آبدیدہ ہوگئیں۔ انہوں نے کہا کہ سفری ضمانت ملنے تک ہائیکورٹ سے باہر نہیں آؤں گی،

میرا بھائی بم دھماکے میں شہید ہوا، میں شہید کی بہن ہوں، کیسے شہداء کی بے حرمتی کرسکتی ہوں؟۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More