kohsar adart

چیف جسٹس بندیال نے چیف جسٹس ہاؤس خالی کر دیا،قاضی فائز کو سیکیورٹی فراہم

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے چیف جسٹس ہاؤس خالی کر دیا
چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے ججز کالونی میں چیف جسٹس ہاؤس خالی کر دیا۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال چیف جسٹس ہاؤس سے ریٹائرڈ ججزکیلئے مختص گھر میں منتقل ہو گئے،
ذرائع نے بتایا کہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال 16 ستمبر کو ریٹائر ہو جائیں گے۔

جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کیخلاف دائر دوبارہ نظرثانی درخواست خارج
نامزد چیف جسٹس  قاضی فائزعیسیٰ

دوسری طرف نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کو چیف جسٹس کی سییورٹی فراہم کر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 17 ستمبر کو چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے،
ذرائع نے بتایا کہ نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ رواں ہفتے  اس چیف جسٹس ہاؤس منتقل ہو جائیں گے جو آج ان کے پیشرو جسٹس عمر عطا بندیال نے خالی کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More