kohsar adart

چہلم جلوس کیلئے مری ٹریفک پولیس کا پلان جاری

”سرکل مری“ چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی تیمور خان کے احکامات پر ڈی ایس پی ٹریفک مری ابرار سرور قریشی نے چہلم محرم الحرام کے حوالے سے ٹریفک پلان جاری کر دیا۔

سیکیورٹی کے پیش نظرروڈ پر جلوس کی وجہ سے کل مورخہ16 ستمبر 2023 بروز ہفتہ کو03 بجے شام سے  اختتام جلوس تک بسلسلہ چہلم محرم الحرام کو RMK روڈ اختتام جلو س تک کسی قسم کی گاڑی انٹر نہیں ہونے دی جائے گی۔

عوام الناس اور شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کے لئے سترہ میل ٹول پلازہ. بانسرہ گلی چوک. گھوڑا گلی. تریٹ وغیرہ پر ڈائیورشن پلان کے مطابق ٹریفک وارڈنز افسران کی ڈیوٹیز لگا دی گئی ہیں.

عوام سے گزارش کی گئی ہے کہ مری سے اسلام آباد آنے اورجانے کے لیے متبادل راستہ ایکسپریس وے استعمال کریں اور پوائنٹ پر کھڑے ٹریفک وارڈنز افسران کی ہدایات پر عمل کریں ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹریفک وارڈنز آفیسرآپ کے معاون اور  دوست ہیں ۔ کسی بھی جگہ  شکایت کی صورت میں فوری ہیلپ لائن 1915 آفس نمبر0519269200 پر رابطہ کریں۔

Murree traffic police plans for Chehlam procession,چہلم جلوس کیلئے مری ٹریفک پولیس کا پلان جاری

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More