چھوڑ سارے دھیان، فارس ! عشق کر
رحمان فارس کی ایک خوبصورت غزل

چھوڑ سارے دھیان، فارس ! عشق کر
عشق کر، رحمان فارس ! عشق کر
مَیں ہُوں تیرے اندرونے کی صدا
میرا کہنا مان، فارس ! عشق کر
عشق مقصد ہے تری تخلیق کا
اپنا مقصد جان ، فارس ! عشق کر
عشق ہی سے یار کی پہچان ہے
یار کو پہچان، فارس ! عشق کر
ہوچکے چُھپ چُھپ کے سجدے ہوچکے
اب علی الاعلان فارس عشق کر
رحمان فارس